انوار اسلام |
س کتاب ک |
*** دیلمیہ وسلجوقیہ دیلمی یعنی بنی بویہ نے طاقت حاصل کرکے خاندانِ عباسیہ کے خلفاء کی عزت کوبرباد کیا اور اپنے عہد حکمرانی میں خلافت اسلامیہ کوسخت نقصان پہنچایا، ان لوگوں کے زمانے میں آئے دن شیعہ سنیوں کے ہنگامے بھی برپا رہے اور مسلمانوں کی طاقت دم بہ دم کمزور ہوتی رہی، ان کے بعد جب سلجوقیوں نے ان کی جگہ لی اور وہ برسرِاقتدار آئے توخلافت اور خلفاء کی عزت وتعظیم نے ترقی کی، سلجوقیوں نے خاندانِ عباسیہ کے ساتھ عقیدت مندی کا برتاؤ کیا، سلجوقیوں کی طاقت بنی بویہ سے بہت زیادہ تھی، سلجوقی سلطانوں نے بحیثیت مجموعی خلیفہ سے غداری وبے وفائی کا برتاؤ نہیں کیا، سلجوقیوں کے زمانے میں مسلمانوں کے ضائع شدہ طاقت وعظمت پھرواپس آئی، سلجوقیوں میں قابیلیت ملک گیری وملک داری بنوبویہ کے نسبت بہت زیادہ تھی، اس نسبت سے ان میں دین داری اور مذہبیت بھی زیادہ تھی، آخرزمانے میں آپس کی نااتفاقی اور خانہ جنگی نے دولت سلجوقیہ کا خاتمہ کردیا اور یہ وہ مرض ہے جس سے دنیا میں کوئی خاندان محفوظ نظر نہیں آتا؛ بہرحال خلیفہ مقتفی کے زمانے میں سلجوقیوں کا بھی خاتمہ ہوگیا؛ ارچہ سلجوقی سردار اس کے بعد عرصہ دراز تک چھوٹے چھوٹے قطعات ملک پرحکمران نظر آتے رہے؛ مگرنائب السلطنت اور نگران ہونے کی حیثیت سے وہ اپنا دَور ختم کرچکے تھے۔