انوار اسلام |
س کتاب ک |
*** توحید کا مقام احادیث میں توحیدکایہ مقام ومرتبہ روایات سے ثابت ہے کہ احادیث میں بلا شرط عموم واطلاق کے ساتھ یہ بات آئی ہے کہ جس کی موت اس حالت میں ہو کہ اس نے اللہ کے ساتھ کسی کو شریک نہیں کیاتو وہ جنت میں داخل ہوگا۔ (بخاری، باب ماجاء فی الجنائز، حدیث نمبر:۱۱۶۱) مسلم شریف کی ایک روایت میں ہے کہ: "دوزخ کی آگ اس پر حرام ہے"۔ (مسلم، باب الدلیل علی من مات علی التوحید، حدیث نمبر:۴۷) مسلم شریف ہی کی ایک دوسری روایت میں ہے کہ: وہ شخص جنت سے روکا نہیں جائے گا۔ (مسلم شریف :۱/۲۲۶ ، مصری) احادیث میں اس قسم کی اور بھی تعبیرات آئی ہیں مثلا متفق علیہ حدیث میں ہے کہ: "َدْخَلَهُ اللَّهُ الْجَنَّةَ عَلَى مَاكَانَ مِنْ الْعَمَلِ"۔ اللہ تعالی اس کوجنت میں داخل کریں گےخواہ اس نے کچھ بھی عمل کیا ہو۔ (بخاری،باب قولہ یا اھل الکتاب لاتغلوافی دینکم، حدیث نمبر:۳۱۸۰) اورمسلم شریف میں حدیث قدسی ہے کہ اللہ تبارک وتعالی ارشادفرماتے ہیں: کہ جوشخص مجھ سے زمین کے برابر گناہ لے کرملے اوراس نے میرے ساتھ کسی کو شریک نہ کیا ہو، تو میں اس سے اسی کے بقدرمغفرت کے ساتھ ملوں گا۔ (مسلم،باب فضل الذکر والدعاء والتقرب الی اللہ، حدیث نمبر:۴۸۵۲)