انوار اسلام |
س کتاب ک |
|
*** صوبوں کے عمال گو ابن زبیرؓ کو نظام حکومت کی جانب توجہ کرنے کی فرصت نہ ملی تاہم وہ موٹے موٹے کاموں سے غافل نہ تھے عمال کا عزل ونصب، خراج کی تحصیل وصول فوج کی نگرانی اوررعایا کی خبر گیری وغیرہ کے انتظامات برابر جاری تھے؛چنانچہ آغاز خلافت میں جن جن مقامات پر ان کا اثر قائم ہوگیا تھا، وہاں ان کے کارکن پہنچ گئے تھے؛چنانچہ عبدالرحمن بن حجدم مصر میں، نانل بن قیس فلسطین میں،ضحاک بن قیس دمشق میں نعمان بن بشیر حمص میں، زفر بن حارث قنسرین اور عواصم میں، عبداللہ بن مطیع کوفہ میں حارث بن عبداللہ بصرہ میں اورعبداللہ بن خازم خراسان میں ابن زبیرؓ کا کام کرتے تھے ۔ (یعقوبی :۲/۳۰۴)