انوار اسلام |
س کتاب ک |
|
*** سفر سے واپس آنے والے نووی نے سفر سے آنے والے کے لئے مستحب قراردیا ہے کہ یہ دعاء دی جائے الْحَمْدُ للّٰہِ الَّذِیْ سَلَّمَکَ. (اذکار:۱۹۵،نزل الابرار:۳۳۹) حضرت عائشہؓ فرماتی ہیں کہ ایک غزوہ میں آپ ﷺ تشریف لے گئے،مجھے واپسی کا سخت انتظار تھا، آپ ﷺ جب تشریف لائے میں نے دروازے پر آگے بڑھ کر استقبال کیا اورکہا: السَّلَامُ عَلَیْکَ یَا رَسُولَ اللہِ وَرَحْمَۃَ اللہِ، اَلْحَمْدُ الِلہِ الَّذِی نَصَرَکَ وَاعَزَّکَ وَاَکْرَمَکَ (ابن سنی:۴۷۹،الفتوحات :۵/۱۷۴) ترجمہ:سلامتی اوررحمت خدا ہو آپ پر اے خدا کے رسول! تعریف اس خدا کی جس نے آپ کو عزت دی،مدد کی اوراکرام فرمایا۔ فائدہ:آنے والے کا آگے بڑھ کر سلام اورمصافحہ سے استقبال کیا جائے،پھر الحمد اللہ سے یہ دعاء پڑھی جائے۔ (الفتوحات:۵/۱۷۳) ابن ابی السائب جو رسول پاک ﷺ کے ایام جاہلیت کے شریک تجارت تھے،جب وہ آپ ﷺ کے پاس آئے تو آپ ﷺ نے فرمایا: مَرْحَباً بِاَخِیْ . (ابوداؤد،ابن سنی،نسائی،عمل الیوم)