انوار اسلام |
س کتاب ک |
دعائے قنوت بھول جائے تو سجدۂ سہو کرے گا یا نہیں؟ نماز وتر کی تیسری رکعت میں سورۂ فاتحہ اور سورۃ کے بعد رکوع سے پہلے دعائے قنوت پڑھنا واجب ہے، اگر دعائے قنوت بھول کر رکوع میں چلا جائے تو سجدہ سہو واجب ہے، اس سے نماز صحیح ہوجائے گی۔ (آپ کے مسائل اور اُن کا حل:۲/۳۶۸، کتب خانہ نعیمیہ دیوبند۔ فتاویٰ محمودیہ:۷/۴۱۷،مکتبہ شیخ الاسلام، دیوبند۔ کتاب الفتاویٰ:۲/۴۴۲،کتب خانہ نعیمیہ، دیوبند)