انوار اسلام |
س کتاب ک |
|
بچوں کو بالغین کی صف میں کھڑا کرنا کیسا ہے؟ اگر صرف ایک ہی نابالغ لڑکا ہو تو اس کو بالغوں کےساتھ ہی کھڑا کیا جائے، اگر نابالغ لڑکے زیادہ ہوں تو ان کو پیچھے کھڑا کرنا مستحب ہے واجب نہیں، مگر اس زمانہ میں لڑکوں کو مردوں کی صفوف ہی میں کھڑا کرنا چاہئے ، کیونکہ دو یا زیادہ لڑکے ایک جگہ جمع ہونے سے اپنی نماز خراب کرتے ہیں، بلکہ بالغین کی نماز میں بھی خلل پیدا کرتے ہیں۔چونکہ یہ قول مطلق ہے لہٰذا صفِ اول ، ثانی اور ثالث میں کوئی فرق نہیں، یہ حکم ان بچوں سے متعلق ہے جو نماز اور وضو وغیرہ کی تمیز رکھتے ہوں، زیادہ چھوٹے بچوں کو مردوں کی صف میں کھڑا کرنا مکرہ ہے، بلکہ مسجد میں لانا ہی جائز نہیں۔ (احسن الفتاویٰ:۳/۲۸۰، زکریا بکڈپو، دیوبند۔ فتاویٰ محمودیہ:۶/۴۸۸،مکتبہ شیخ الاسلام، دیوبند۔ کتاب الفتاویٰ:۲/۳۶۶،کتب خانہ نعیمیہ، دیوبند)