انوار اسلام |
س کتاب ک |
*** سلطان حکم کی وفات اوراولاد سلطان حکم کی نسبت خوں خواری اور قتل کے عیب والزام کوخاص طور پر بیان کیاجاتا ہے مگر اگر نظر غور سے دیکھاجائے تو اس میں شک نہیں کہ حکم نے بہت سے لوگوں کا قتل کرایا لیکن دیکھنا یہ ہے کہ جن لوگوں کو قتل کرایاگیا وہ مستحق قتل تھی یانہیں اورسلطان حکم نے مبوراً ان کو قتل کرایا یاصرف تفریح طبع کے لیے ،سلطان حکم نے ۲۵ ذیقعدہ ۲۰۶ھ بروز پنجشنبہ بعمر ۵۲سال چند ماہ وفات پائی اور بیس لڑکے بیس لڑکیاں چھوڑیں سلطان حکم کے بعد اس کا بیما عبدالرحمن ثانی یاعبدالرحمن اوسط تخت نشین ہوا۔