انوار اسلام |
س کتاب ک |
حدث لاحق ہونے کی صورت میں منفرد، امام اور مقتدی کو کیا کرنا چاہئے؟ منفرد کے لئے اس صورت میں استیناف افضل ہے، اس کا اپنا تنہاء کا معاملہ ہے، امام کے لئے خلیفہ بنادینا افضل ہے، ا س کے پیچھے دوسرے لوگ بھی ہیں، ان سب کی نماز بھی اس کے ساتھ وابستہ ہے، اس کو خلیفہ بنادینا افضل ہے تاکہ وقتِ حدث تک جتنی نماز پڑھ چکے ہیں وہ خراب اور بیکار نہ ہو، ان کو استیناف (از سر نونماز پڑھنا اور پڑھی ہوئی کو بیکار قرار دینا) شاق ہوگا، بناء میں یہ بات نہ ہوگی۔ (فتاویٰ محمودیہ:۶/۵۷۷،مکتبہ شیخ الاسلام، دیوبند۔ آپ کے مسائل اور اُن کا حل:۲/۳۲۶، کتب خانہ نعیمیہ، دیوبند