انوار اسلام |
س کتاب ک |
|
عورتوں کا ایامِ مخصوص میں ذکر کرنا، وظائف پورے کرنا كيسا ہے؟ حالتِ حیض میں نماز وتلاوت کے حلاوہ اور ذکر واذکار، دُرود، وظائف جاری رکھ سکتی ہے، یہ جائز ہے منع نہیں؛ بلکہ اس کے لیے مستحب ہے کہ ہرنماز کے وقت وضو کرکے مصلے پربیٹھ کرنماز پڑھنے کی مقدار: سُبْحَانَکَ أَسْتَغْفِرُ اللہَ الَّذِیْ لَاإِلٰہَ إِلَّاھُوَ الْحَیُّ الْقَیُّوْمُ۔ پڑھے تواس کے نامۂ اعمال میں ہزار رکعات لکھی جاتی ہیں اور ستر ہزار گناہ معاف ہوتے ہیں اور درجات بڑھ جاتے ہیں اور استغفار کے ہرلفظ پرایک نور ملتا ہے اور جسم کے ہررَگ کے عوض حج وعمرہ لکھے جاتے ہیں۔ (فتاویٰ رحیمیہ:۴/۴۹، مکتبہ دارالاشاعت، کراچی۔ آپ کے مسائل اور اُن کا حل:۲/۷۳، کتب خانہ نعیمیہ، دیوبند)