انوار اسلام |
س کتاب ک |
*** خیبر کو روانگی،حضرت سباع بن عرفطہ کی نیابت حضرت سباع ؓ بن عرفطہ کی نیابت: ابن اسحاق کا بیان ہے کہ رسول اﷲ ﷺ نے حُدیبیہ سے واپس آکر ذی الحجہ کا پورا مہینہ اور محرم کے چند روز مدینہ میں قیام فرمایااور پھر آپﷺ نے سمجھا کہ جلد سے جلد ان کی طرف توجہ کی جائے اور شمالی خطرہ پر قابو پالیا جائے، چنانچہ آپﷺ مدینہ سے محرم ۷ ہجری میں حضرت سبع ؓ بن عرفطہ غفاری کو مدینہ میں اپنا نائب مقرر کر کے روانہ ہوئے، ازواج مطہرات میں سے حضر ت ام سلمہؓ ساتھ تھیں، فوج کی تعداد سولہ سو تھی جن میں (۲۰۰) سوار اور باقی پیدل تھے، اسلامی علم : اس وقت تک لڑائیوں میں عَلم کارواج نہ تھا، اس غزوہ میں آپﷺ نے (رایتہ) بڑے جھنڈے تقسیم کئے ورنہ دوسرے غزوات میں صرف چھوٹے جھنڈے ہوتے تھے، حضور اکرم ﷺ کا جھنڈا سیاہ تھا جو حضرت عائشہ ؓ کی چادر کا تھا ، اس کانام " العقاب " تھا ، آپﷺ کا ایک(لواء) جھنڈا سفید تھا جو حضرت علیؓ بن ابو طالب کو دیا، ایک اور بڑا جھنڈا(رایتہ) حباب ؓ بن المنذر کو دیا، ایک اور روایت کے بموجب حضرت سعدؓ بن عبادہ کودیا(ابن سعد) فوج سے آگے حضرت عامرؓ بن الاکوع ( مشہور شاعر) رجز پڑھتے ہوئے چل رہے تھے،