انوار اسلام |
س کتاب ک |
*** امام شافعیؒ (۲۰۴ھ) کی شہادت ابن جریج کہتے ہیں کہ ابن طاؤس سے مروی ہے کہ ان کے باپ کے پاس عقول کے موضوع پر ایک کتاب تھی،جو حضورﷺ پر وحی کے طورپر نازل ہوئی تھی اس میں صدقہ و عقول کا بیان تھا۔ "عن ابن طاوس، عن أبيه، أن عنده كتابا من العقول نزل به الوحي، وما فرض رسول الله صلى الله عليه وسلم من صدقة وعقول فإنما نزل به الوحي، وقيل : لم يبين رسول الله صلى الله عليه وسلم شيئا قط إلا بوحي من الله، فمن الوحي ما يتلى، ومنه ما يكون وحيا إلى رسول الله صلى الله عليه وسلم فيستن به"۔ (مسند امام شافعی،باب ان عندہ کتاب العقول نزل بہ،حدیث نمبر:۱۱۸۵) ترجمہ:ابنِ طاؤس اپنے والد سے روایت کرتے ہیں کہ ان کے پاس عقول کے بارے میں ایک کتاب تھی جووحی کے طور پر اُتری تھی، آنحضرتﷺ نے جوصدقات یابدلے کی رقوم فرض ٹھہرائیں وہ سب وحی سے تھا اور یہ بات کہی گئی ہے کہ حضورﷺ نے کوئی بات بھی وحی الہٰی کے بغیر بیان نہیں فرمائی سووہ بھی وحی ہے، جوحضورﷺ کی سنت کی صورت اختیار کرتی رہی ہے۔