انوار اسلام |
س کتاب ک |
*** تدوین حدیث کا چوتھا دور تدوین حدیث کا چوتھا دور پانچویں صدی ہجری پر ختم ہوجاتا ہے،تدوین حدیث کے پہلے دور کے آثار ہمیں بعد کی تالیفات میں جابجا ملتے ہیں، دوسرے دور کی تمام کتابوں کا مواد تیسرے دور کی کتابوں میں مل جاتا ہے اور پھر ان تمام ادوار کا سرمایہ آج اس فن کے متون و شروح کے لاکھوں صفحات میں پھیلا ہوا ہمارے سامنے ہے، چوتھے دور کے نامور محدثین میں ابن ابی العوام ؒ (۳۳۵ھ) ابومحمدالحارثی ؒ (۳۴۰ھ) ابن حیانؒ (۳۵۴ھ) طبرانیؒ (۳۶۰ھ) ابو محمد حسن بن محمد الرامہر مزیؒ (۳۶۰ھ) ابن عدیؒ (۳۶۵ھ) ابن شاہینؒ (۳۷۰ھ) ابن حزمؒ (۴۵۶ھ) حاکمؒ (۴۰۵ھ) ابو نعیم اصفہانی ؒ (۴۳۰ھ) البیہقیؒ (۴۵۸ھ) خطیب بغدایؒ (۴۶۳ھ) ابن عبدالبر مالکیؒ (۴۶۳ھ) کی خدمات علم حدیث کا نہایت اہم باب ہیں