انوار اسلام |
س کتاب ک |
|
امام کا محراب کے اندر کھڑا ہونا کیسا ہے؟ امام پاؤں محراب سے باہر رکھے، بلا عذر محراب میں پاؤں رکھنا مکروہ تنزیہی ہے، وجہِ کراہت میں دوقول ہیں: (۱)محراب میں کھڑا ہونے سے دونوں طرف کی مقتدیوں پر امام کی حالت مشتبہ رہتی ہے، اس بناء پر اشتباہ نہ ہونے کی صورت میں کوئی کراہت نہیں۔ (۲)اہلِ کتاب سے تشبّہ، اس بناء پر جانبین میں مقتدیوں کے لئے کوئی اشتباہ نہ ہونے کے باوجود بھی امام کا محراب میں قیام مکروہ تنزیہی ہے، البتہ جگہ کی تنگی وغیرہ کسی عذر سے ہو تو بالاتفاق کسی قسم کی کراہت نہیں ۔ (احسن الفتاویٰ:۳/۳۱۱، زکریا بکڈپو، دیوبند۔ آپ کے مسائل اور اُن کا حل:۲/۲۳۸، کتب خانہ نعیمیہ، دیوبند)