انوار اسلام |
س کتاب ک |
|
*** حضرت ابو عبداللہ شجریؒ (۱)اولیاء اللہ کی تین علامتیں ہیں : رفعتِ مقام کے باوجود فروتنی کرنا ، استطاعت کے باوجود زہد اختیار کرنا ، اور قوت رکھتے ہوئے انصاف کرنا ۔ (۲)جس نے اپنے فعل کو پاک نہ کیا تو اس نے اپنے بدن کو پاک نے کیا ، اور جس نے اپنے بدن کو پاک نہ کیا تو اس نے اپنے دل کو پاک نہ کیا ،اور جس نے اپنے دل کو پاک نہ کیا تو اس نے اپنی نیت کو پاک نہ کیا ، اور سب کاموں کی بنیاد نیت ہی پر ہے ۔ (۳)کسی کو عار نہ دلاؤ جب تک کہ تم کو یہ یقین نہ ہوجائے کہ تمہارے گناہ بخش دئے گئے ۔ (۴)مرید بننے کے لئے سب سے نفع بخش کام صالحین کی صحبت ، اور انکے افعال و اخلاق اور ان کے شمائل کی اقتداء ،اور اولیاء اللہ کے قبروں کی زیارت ، اور دوستوں اورساتھیوں کی خدمت کے لئے کمر بستہ رہنا ہے ۔