انوار اسلام |
س کتاب ک |
|
*** کفار کی مورچہ بندی مالک بن عوف نے اپنی فوج کو حنین کی چوٹی اور پہاڑ کے تنگ درّوں کے بالائی کناروں پر متعین کرکے تاکید کردی تھی کہ جوں ہی مسلمان اس وادی میں داخل ہوں ایک دم ان پر حملہ کردیا جائے تاکہ ان کی صفوں میں ایسے شگاف پیدا ہوجائیں کہ گھبراہٹ میں خود ہی ایک دوسرے کو قتل کرنا شروع کردیں اور انہیں سوائے بھاگنے کے اور کوئی چارہ نہ رہے اور ان کے دماغ سے فتح کا نشہ ہرن ہوجائے ، چنانچہ ہر ایک جتھہ نے اپنے سپہ سالار کی ہدایت کے مطابق مورچہ سنبھال لیا،