انوار اسلام |
س کتاب ک |
کیا اقامت کہنے میں مؤذن ومقتدی امام کے تابع ہیں؟ مؤذن اقامت کہنے کے لئے امام کے حکم یا اشارہ کا تابع ہے؛ لہٰذا امام حاضر ہو تو جب تک وہ خود آگے نہ بڑھے یا اقامت کہنے کا حکم یا اشارہ یامستعدی نہ بتلائے اقامت کہنے میں جلدی نہ کرنی چاہئے، مقتدیوں کا بھی امام کے آگے بڑھنے سے پہلے کھڑا ہوجانا مکروہ ہے، حضرت جابر رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ مؤذن جب حضور ﷺ کو آتے ہوئے دیکھتا تو اس وقت اقامت شروع کرتا۔ (فتاویٰ رحیمیہ:۴/۱۰۸، مکتبہ دارالاشاعت، کراچی)