انوار اسلام |
س کتاب ک |
|
جن کپڑوں کوکتا چھوجائے ان کا حکم جولوگ شوقیہ کتے پالتے ہیں اُن کے لیے پاک ناپاک کا سوال ہی نہیں؛ اگران کوناپاک سمجھتے توان سے نفرت بھی کرتے، کتے کے بدن سے اگرکپڑا یاکوئی اور چیز مس ہوجائے تووہ ناپاک نہیں ہوتے؛ جب کہ اس کے بدن پرکوئی ظاہری نجاست نہ ہو؛ خواہ اس کا بدن خشک ہویاگیلا؛ البتہ کتے کا لعاب جس چیز کولگ جائے وہ ناپاک ہے اور کتا عموماً کپڑوں کومنہ لگادیتا ہے؛ پس جس کپڑے کوکتے نے منہ لگادیا ہو وہ ناپاک ہوجائے گا۔ (آپ کے مسائل اور اُن کا حل:۲/۹۰، کتب خانہ نعیمیہ، دیوبند)