انوار اسلام |
س کتاب ک |
*** حضرت شیخ عبدالحق محدث دہلویؒ (۱)تصوف صرف وہ ہے جو موافقِ کتاب و سنتِ رسول اللہ ﷺ ہو ، باقی سب گمراہی ہے ۔ (۲)طلبِ صادق پیدا کرو ، پاداشِ عمل کا خیال رکھو ، ظاہر و باطن میں امتزاج (یکسانیت) پیدا کرو ۔ (۳)بےکار بیٹھنے کی گنجائش نہیں ہے ، جو کرسکتے ہو کرو ، یہ خیال نہ کرو کہ یہ چھوٹا کام ہے ، اللہ تعالیٰ نے ہر کام کا اجر مقرّر فرمایا ہے ۔ (۴)آدمیوں کی آزار رسانی پر صبر کرنا چاہئے جگہ سے ہٹنا اور وطن چھوڑ کر ہجرت کرنا کہیں نہیں آیا ہے ، دل کو قوی رکھنا چاہئے۔