انوار اسلام |
س کتاب ک |
|
*** فرشتے فرشتے اللہ کی مخلوقات میں سے ہیں، اللہ نے ان کو "نور" سے پیدا فرمایا ہے اور ان کے اندرکسی بھی برائی کا کوئی جذبہ نہیں رکھا ہے اور نہ ہی کھانے پینے وغیرہ کا کوئی تقاضہ ان میں رکھا ہے، ان کو ایسے جسم دیئے ہیں جو عام طورسے نظر نہیں آتے اور مختلف شکل وصورت اختیار کرسکتے ہیں،تمام فرشتوں میں سب سے افضل چار ہیں. حضرتِ جبرئیلؑ، میکائیلؑ، عزرائیلؑ، اسرافیلؑ، حضرت جبرئیل وحی کے، میکائیل روزی کے، عزرائیل موت کے اور اسرافیل صور پھونکنے کے ذمہ دار ہیں۔ بنیادی طورپر فرشتوں کی دوجماعتیں ہیں، ایک جماعت کا کام ہمہ وقت اللہ تعالیٰ کی تعریف وتوصیف اور حمدوثناء میں مشغول رہنا ہے اور دوسری جماعت اللہ کے حکم دنیا کے نظام وانتظام کو دیکھتی ہے ،تعداد ان کی اتنی زیادہ ہے کہ انسان شمار نہیں کرسکتے دنیا کے نظم ونسق کو دیکھنے وچلانے میں فرشتوں کی مختلف ٹکڑیاں ہیں مثلاً : (۱)وحی لانے والے فرشتے (۲)روح نکالنے والے فرشتے جن کو ملک الموت کہتے ہیں (۳)بادلوں کو ہنکانے اور پانی برسانے والے فرشتے (۴)ہواکا نظم وانتظام کرنے والے (۵)کراماًکاتبین وہ دوفرشتے جن میں سے ایک ہرانسان کے داہنے اور دوسرا بائیں کندھے پر سوار رہتا ہے، داہنے کندھے والا اس کے اچھے اعمال اور دوسرا اس کے برے اعمال لکھتا ہے (۶)وہ فرشتے جو دس دس کی تعداد میں ہرایک انسان کے ساتھ رہتے ہیں اور اس کی جنگل کے درندوں، موذی جانوروں اور شیاطین سے حفاظت کرتے ہیں اور ہرچہارطرف اس کو گھیرے رہتے ہیں نیز اس کے بعض اعضاء کی خصوصی نگرانی رکھتے ہیں (۷)حضورؐ کی قبرمبارک سے دوررہنے والوں کے درودوسلام کو آپ صلی اللہ علیہ وسلم تک پہنچانے والے (۸)قبرمیں مردہ سے سوال کرنے والے (۹)قبرمیں عذاب دینے والے۔