انوار اسلام |
س کتاب ک |
|
*** چنگیز خاں کی وفات اس کے بعد ماہ رمضان ۶۲۴ھ میں چنگیز خاں نے ۷۳سال کی عمر اور۲۵ سال کی حکومت کے بعد وفات پائی،اُس کی وصیّت کے موافق ایک درخت کے نیچے اس کو دفن کیا گیا،اُس کی قبر کے پاس تمام رقبہ میں پہلے ہی سال اس قدر کثرت سے درخت اُگ آئے کہ وہ ایک ناقابل گذر جنگل ہوگیا اور کسی کو یہ تمیز نہ رہی کہ اُس کی قبر کس جگہ تھی،علاوہ مذکورہ چار بیٹوں کے اور بھی کئی بیٹے چنگیز خان کے تھے اوراُن میں سے ہر ایک انہیں میں سے کسی نہ کسی کے زیر تربیت رہا،چنگیز خاں نے ملک روس،ماسکو،بلگیریا وغیرہ میں فتوحات کیں اُن کا مفصل ذکر اس جگہ ضروری نہیں معلوم ہوتا؛کیونکہ اس کو تاریخ اسلام سے کچھ زیادہ تعلق نہیں ہے۔