انوار اسلام |
س کتاب ک |
|
*** وفد جہینہ حضور اکرم ﷺ کی مدینہ تشریف آوری کے بعد عبدالعزیٰ بن بدر بن زید آپﷺ کے پاس بطور وفد آئے، ان کے ہمراہ ان کے اخیافی اور چچازاد بھائی ابو روعہ بھی تھے ، حضور اکرم ﷺ نے عبدالعزیٰ سے فرمایا کہ تم عبداﷲ ہو ، ابو روعہ سے فرمایا کہ انشااﷲ تم دشمن کو دھلا دو گے،آنحضرت ﷺ نے فرمایا:تم لوگ کون ہو؟ انھوں نے کہا کہ ہم بنی غیان ہیں (غیان کے معنی سرکشی کے ہیں) ، فرمایا کہ تم بنی رشدان ہو(رشدان کے معنی ہدایت پانے کے ہیں)ان لوگوں کی دادی کا نام غوی تھا (جس کے معنی گمراہی اور سرکشی کے ہیں) حضور اکرم ﷺ نے اس کا نام رُشد رکھا، آپﷺ نے جہینہ کے کوہ اشعر و کوہ اجرد کے لئے فرمایا کہ یہ دونوں جنت کے پہاڑوں میں سے ہیں جن کو کوئی فتنہ نہ روند سکے گا،فتح مکّہ کے دن جھنڈا عبداﷲ بن بدر کو دیا ، ان لوگوں کے مسجد کے لئے زمین عطا فرمائی، یہ مدینہ کی سب سے پہلی مسجد تھی جس کے لئے زمین دی گئی . (ابن سعد)