انوار اسلام |
س کتاب ک |
|
*** رافع اور ہرثمہ مامون کی خدمت میں اوپربیان ہوچکا ہے کہ ہرثمہ بن اعین نے سمرقند میں رافع کا محاصرہ کررکھا تھا اور رافع بن لیث ابھی مغلوب نہ ہوا تھا کہ طوس میں ہارون الرشید کا انتقال ہوا، رافع کا بھائی بشیر گرفتار ہوکر طوس میں ہارون کے پاس پہونچ کراس کے حکم سے قتل ہوچکا تھا، ہارون کی وفات کے بعد ہرثمہ بن اعین نے بزورشمشیر سمرقند میں داخل ہوکر قبضہ کرلیا اور وہیں قیام بھی کردیا، ہرثمہ بن اعین کے ساتھ طاہر بن حسن بھی تھا، رافع بن لیث نے سمرقند سے فرار ہوکر ترکوں میں جاکر پناہ لی اور ترکوں کا لشکر لے کرہرثمہ کے مقابلہ کوآیا اس لڑائی میں بھی اس کوہزیمت ہوئی اس کے بعد ترکوں اور رافع کے کے درمیان ناچاقی پیدا ہوئی اور اس کی حالت بہت کمزور ہوگئی، اس نے اپنا قاصد مامون کے پاس بھیج کر امان طلب کی، مامون نے اس کوامان دے دی اور وہ مامون کی خدمت میں مرو چلا آیا؛ یہاں اس کی خوب آؤبھگت کی گئی، ہرثمہ بھی چند روز کے بعد مامون کی خدمت میں حاضر ہوا، مامون نے ہرثمہ کواپنی رکابی فوج کا افسر بنالیا، انہیں ایام میں مامون نے عباس بن عبداللہ بن مالک کوولایت رَے کی حکومت سے معزول کردیا