انوار اسلام |
س کتاب ک |
|
*** مفصل شروح حدیث کا ذکر چھٹی صدی ہجری میں کتب حدیث کی مفصل اور طویل شرحوں کا سلسلہ شروع ہوچکا تھا، ساتویں صدی میں شیخ محی الدین ابوزکریا یحییٰ بن شرف النووی الشامی (۶۷۶ھ) نے صحیح مسلم کی بہت عمدہ شرح لکھی، جوبہت ہی مقبول ہوئی اور بارہاہندوستان اور مصروشام میں چھپ چکی ہے، اس وقت اس دور کی سب شروح کا تعارف کرانا پیشِ نظر نہیں، جوشرحیں لائبریریوں اور کتب خانوں میں ملتی ہیں اور طلبہ کوآسانی سے میسر آسکتی ہیں، صرف انہی کا تعارف پیش کرنا ہے تاکہ وہ ان کی طرف مراجعت کرسکیں۔