انوار اسلام |
س کتاب ک |
|
*** حضرت شاہ محب اللہؒ (۱)جان لو کہ مرض کی تین قسمیں ہیں :۔پہلی قسم بدن کے امراض کی ہے جس کو سب لوگ جانتے ہیں اس کے علاج کا تعلق علمِ طب سے ہے یہ بھی سب کو معلوم ہے ،دوسری قسم عقل کے امراض کی ہے جس کے نتیجہ میں فاسد عقیدے رونما ہوتے ہیں ، اس کا علاج ذکر و فکر کے ساتھ خلوت و تنہائی کا التزام و اہتمام ہے اور عقائد کے باب میں اپنے غور و فکر کو بالکل ترک کردینا ہے ، تیسری قسم نفس کے امراض کی ہے ، پھر اس کی بھی تین قسمیں ہیں ، ایک وہ ہے جو اقوال سے متعلق ہے دوسری قسم افعال سے تعلق رکھتی ہے اور تیسری قسم احوال سے ، یوں ان میں سے ہر ایک کا علاج الگ الگ ہے ، مگر شیخ کامل کی صحبت امراض عقل و نفس دونوں کے لئے علاج ہے ۔