انوار اسلام |
س کتاب ک |
*** امیرانِ اندلس عبدالعزیز بن موسی موسی بن نصیر ک اندلس سے رخصت ہونے کے بعد اندلس کے اکثر شہروں نے جو اطاعت کا اظہار کرچکے تھے بغاوت کی ،ان بغاوتوں کو فرو کرنے اور دوبارہ عیسائیوں کو مطیع ومنقاد بنانے میں امیر عبدالعزیز نے پوری مستعدی اور ہوشیاری کا ثبوت دیا مسلمانوں پر جن افسروں کو مقرر کیاگیا تھا ان کے پاس امن وامان قائم رکھنے کے لیے حسب ضرورت فوج نہیں رکھا جاسکتی تھی اس لیے عیسائیوں کو جرأت ہوگئی تھی کہ بغاوت پر آمادہ ہوجائیں مگر ان کو بہت جلد معلوم ہوگیا کہ مسلمانوں کو اندلس سے نکالنا آسن کام نہیں ہے ساتھ ہی ن کو اس بات کا بھی احساس تھا کہ نئی اسلامی حکومت پرانی گاتھ حکومت سے بدرجہا بہتر اور اس مقابلہ میں خدائے تعالی کی رحمت ہے۔