انوار اسلام |
س کتاب ک |
*** حضرت ابو عثمان الحیریؒ (۱)آدمی درجۂ کمال تک اس وقت پہونچتا ہے جب کہ اس کے قلب میں چار چیزیں برابر ہوجائیں : منع ، عطا ، عزت ، اور ذلّت (یعنی سب کو اللہ تعالیٰ کی طرف سے یقین کرکے ہر حال میں راضی ہوجائے )۔ (۲)عداوت اور دشمنی کی اصل تین چیزیں ہیں :مال میں طمع ، لوگوں کے اکرام میں طمع ، اور اسی طرح لوگوں کے قبول میں طمع۔ (۳)خدا کا خوف تم کو اللہ تعالیٰ تک پہونچادیگا، اور تمہارے نفس کا کبر و عجب تم کو اللہ تعالیٰ سے منقطع کردےگا ،اور لوگوں کو حقیر سمجھنا یہ تو مرضِ لا علاج ہے ۔ (۴)جب تک تم اپنی مراد کے تابع ہوگے قید خانے میں رہوگے ، اور جب تم تفویض و تسلیم کو اختیار کرلوگے تو آزاد ہوجاؤگے اور راحت پاجاؤگے ۔ (۵)جو شخص اولیاء اللہ کی صحبت اختیار کرےگا تو وہ اللہ تعالیٰ تک پہونچانے والے طریق کی توفیق دیا جائےگا ۔