انوار اسلام |
س کتاب ک |
|
نماز جمعہ کی مسنون قرأت كيا ہے؟ گاہے گاہے جمعہ کی رکعت اولیٰ میں سورۂ اعلیٰ اور ثانیہ میں سورۂ غاشیہ پڑھنا سنت ہے؛ اسی طرح کبھی کبھی جمعہ کی رکعت اولیٰ میں سورۂ جمعہ اور رکعت ثانیہ میں سورۂ منافقون پڑھنا بھی مسنون ہے؛ لیکن جمعہ کی دونوں رکعتوں میں صرف سورۂ جمعہ پڑھنا (یعنی رکعت میں سورۂ جمعہ کا پہلا رکوع اور دوسری رکعت میں دوسرا رکوع پرھنا) اور اس کومسنون طریقہ سمجھا جاتا ہے، صحیح نہیں ہے؛ اسی طرح جمعہ کی رکعت اولیٰ میں سورۂ جمعہ کا آخری رکوع اور ثانیہ میں سورۂ منافقون کا آخری رکوع پڑھنے کوسنت کی ادائیگی کے لیے کافی سمجھا جاتا ہے، یہ بھی غلط ہے؛ یعنی یہ طریقہ سنت اور مستحب نہیں ہے کہ سورۂ جمعہ یاسورۂ منافقون کا کچھ کچھ حصہ پڑھا جائے یاایک سورت میں دونوں رکعتیں پڑھی جائے یہ طریقہ خلافِ سنت ہے، جاہل اماموں نے سنت سمجھ کراس طور پرپڑھنے کی عادت بنالی ہے؛ اسی کی پابندی کرتے ہیں۔ (فتاویٰ رحیمیہ:۶/۹۶، مکتبہ دارالاشاعت، کراچی)