انوار اسلام |
س کتاب ک |
|
*** نواب صدیق حسن خان بھوپالیؒ (۱)اس وقت جس قدر دنیاداروں کی توجہ دنیا کی طرف ہے اسی قدر سلفِ صالحین کی توجہ آحرت کی طرف تھی اور جس قدر بےالتفاتی اب کے لوگوں کی آخرت کے معاملہ میں ہے اسی قدر سلفِ صالحین کی بےتوجہی دنیا کے معاملہ میں تھی ، نیز فرمایاکہ جب تک یہ لازوال باطنی دولت اور پائیدار اقبال مندی میسّر نہ ہو ایسے شخص کی صحبت کو غنیمت ِ کبریٰ سمجھ کر ضرور اختیار کرنا چاہئے جو اس شرف سے بہرہ ور ہو اور اس شربت کے ذائقہ سے متمتع ہوچکا ہو ۔ (۲)جو بیداری یادِحق سے غافل کردے اور دل کو لذّاتِ فانیہ میں گرفتار کردے تو گہری نیند اس سے بہتر ہے ۔ (۳)بندہ کو چاہئے کہ حق سبحانہ وتعالیٰ سے اس پنج روزہ زندگی میں رجاء و امید زیادہ رکھے تاکہ اللہ تعالیٰ کی جناب میں انس و الفت اور محبت زیادہ سے زیادہ بڑھے ، اور اللہ تعالیٰ سے خوف و دہشت اتنا ہی رہے کہ وہ ممنوعات کے ارتکاب اور مہلکات پر عمل کرنے سے باز رکھے اور مامورات و معروفات کو بجالانے پر سرگرم کردے ۔