انوار اسلام |
س کتاب ک |
|
نماز میں مقتدی کا انتقال ہوجائے تو کیا حکم ہے؟ جماعت ہورہی ہے اور کسی مقتدی کا انتقال ہوگیا ہے اور جماعت کے سامنے پڑا ہے، تو جن لوگوں کے سامنے اس طرح پڑا ہے کہ سجدہ کی جگہ بالکل نہیں رہی، سجدہ کرنا دشوار ہوگیا ہے، ان کو چاہئے کہ وہ اس کو اٹھاکر سامنے سے ہٹادیں، پھر نماز میں شریک ہوجائیں، باقی لوگ اپنی حالت پر نماز پوری کریں۔ (فتاویٰ محمودیہ:۶/۶۱۸،مکتبہ شیخ الاسلام، دیوبند)