انوار اسلام |
س کتاب ک |
|
*** پہلی فصل خلافتِ بنوازیہ اور خلافت عباسیہ کے حالات ختم ہوچکے ہیں؛ مگران حالات کے پڑھنے سے خلفاء کی حکومت وطاقت، فتوحات اور لڑائیوں کا مختصر ساخاکہ ذہن میں قائم ہوتا ہے اور عام طور پر مؤرخین بادشاہوں اور حکمرانوں کے اسی قسم کے حالات اپنی تاریخوں میں لکھتے ہیں، انہیں کوبہ طورِ خلاصہ اوپر درج کیا گیا ہے؛ لیکن آج کل فن تاریخ نے جوترقی کی ہے، اس کی وجہ سے کسی نئی مرتب کی ہوئی تاریخ میں بھی تلاش کیا جاتا ہے کہ جس زمانہ یاجس سلطنت کی تاریخ ہے، اس زمانہ یاسلطنت میں اصولِ حکمرانی کیا تھے؟ لوگوں کی معاشرت کیسی تھی اور علمی ترقیات کی کیا کیفیت تھی؟ وغیرہ، کتاب مطالعہ کرنے والوں کی اس خواہش کوپورا کرنے کے لیے کم ازکم اس سے دوگنی تعداد کے صفحات اور درکار ہیں اور کماحقہ یہ خواہش اس مختصر کتاب کے ذریعہ سے پوری نہیں ہوسکتی، اس نقص کا اقرار کرلینے کے بعد ذیل میں چند اشارات بعض قابل قدر کتابوں کی مدد سے درج کرتا ہوں۔