انوار اسلام |
س کتاب ک |
*** (۴)حکیم الاسلام حضرت مولانا قاری محمدطیب صاحبؒ سابق مہتمم دارالعلوم دیوبند آپ کا تحقیقی مقالہ "حدیثِ رسول کا قرآنی معیار" اس باب کی نہایت بلند پایہ تالیف ہے، بعض تعلیمی اداروں میں یہ داخلِ نصاب بھی ہے، اس کا انگریزی میں بھی ترجمہ ہوچکا ہے، حجیتِ حدیث کے بارے میں پھیلنے والے جملہ اعتراضات وشبہات کا اس میں ازالہ کیا گیا ہے؛ حضرت قاری صاحبؒ نے حضرت مولانا شبیر احمد عثمانی رحمہ اللہ کی "تقریر بخاری فضل الباری بشرح صحیح البخاری" کا مبسوط مقدمہ تحریر فرمایا ہے، جوکئی صفحات پر مشتمل ہے، اس میں آپ نے حجیتِ حدیث، قواعدِ حدیث اور اُن سے متعلق دوسرے مباحث پرنہایت فاضلانہ بحث کی ہے، اس کا بھی انگریزی میں ترجمہ ہوچکا ہے، جوفضل الباری جلداوّل کے ترجمے کے ساتھ چھپ چکا ہے، یونیورسٹی طلباء اور دورۂ حدیث کے طلباء کے لیئے بہت مفید اور جامع تالیف ہے۔