انوار اسلام |
س کتاب ک |
|
*** قبولیت دعاء کی چند علامتیں محدث بھوپالی نے ذکر کیا ہے کہ قبولیت دعاء کی یہ چند علامتیں ہیں: (۱)خشیت و بکا کی کیفیت کا پیدا ہونا۔ (۲)بدن کے رونگٹے کا کھڑا ہوجانا۔ (۳)بسا اوقات خشیت وکپکپی کا آنا بھی قبولیت کی پہچان ہے، نیز دعاء کے بعد سکون واطمینان قلب کا ہونا۔ (۴)نشاط باطنی کا پیداہونا،کبھی ایسا بھی ہوتا ہے کہ شانے پر ایک بوجھ سا محسوس ہوتا ہے ایسے وقت میں توجہ اور تضرع سے دعاء کی جانب متوجہ ہوجائے۔ (نزل الابرار:۵۲) خیال رہے کہ یہ علامیتں تجربہ سے متعلق ہیں،دلائل کی روشنی میں نہیں کہ دلیل کا مطالبہ کیا جائے۔ (نزل الابرار:۵۲) بعضوں نے بیان کیا کہ دعاء میں تضرع وگڑ گڑاہٹ اورانابت الی اللہ اورسکون کے ساتھ دعاء میں قلب کا متوجہ ہونا بھی اس کی علامت ہے۔ بعضوں نے بیان کیا کہ دعاء کی توفیق کا ہونا ہی قبولیت کی علامت ہے۔