انوار اسلام |
س کتاب ک |
|
گذشتہ قضاء نمازیں پہلے پڑھے یا حالیہ قضاء؟ زید نے جب سے نماز کی پابندی شروع کی ہے، نئی قضاءشدہ نمازوں کو تو ساتھ کےساتھ پڑھ لیا کرے، ان کو پرانی قضاءشدہ نمازوں میں شامل نہ کرے، بہت سی قضا ءنمازیں جمع ہوجائیں تو ظاہر ہے کہ ہر نماز کے دن کا یاد رکھنا مشکل ہے، اس لئے ہر نماز میں بس یہ نیت کرلے کہ اس وقت مثلاً ظہر کی جتنی نمازیں میرے ذمہ ہیں ان میں سے پہلی نماز ادا کرتا ہوں۔عورت کے لئے بھی قضاء نمازوں کا یہی طریقہ ہے، البتہ "خاص ایام" میں نماز فرض نہیں ہوتی، اگر اس عورت کو ناغے کے دنوں کی صحیح تعداد معلوم ہوتو ان دنوں کی نمازیں قضاء کرنے کی ضرورت نہیں۔ (مفہوم آپ کے مسائل اور اُن کا حل:۲/۳۵۱، کتب خانہ نعیمیہ، دیوبند)