انوار اسلام |
س کتاب ک |
|
*** وفات ابھی مقام بلبیس ہی میں پہنچا تھا کہ ۱۵ ربیع الاوّل ۳۶۵ھ کو اُس کے لئے پیغام مرگ آپہنچا اور۴۵ سال ۶ مہینے کی عمر میں اپنی حکومت کے تیئسویں سال فوت ہوا،یہ عبید یوں میں سب سے پہلا بادشاہ تھا جس نے مصر فتح کیا اورقاہرہ کو دارالسلطنت بنایا، یہ مقام مہدیہ میں ۱۱ رمضان ۳۱۹ھ کو پیدا ہوا تھا، اس کے بعد اس کا بیٹا نزار تخت نشین ہوا اور ’’عزیز باللہ‘‘ کا لقب اختیار کیا،اُس نے کئی مہینے تک اپنے باپ کے انتقال کی خبر کو پوشیدہ رکھا اور بروز عید الاضحیٰ ۳۶۴ھ کو باپ کی وفات کا اعلان کرکے مراسم تخت نشینی ادا کئے۔