انوار اسلام |
س کتاب ک |
|
*** ہثیم بن عبید ہثیم بن عبید کلابی شامی الاصل تھا اس میں سخت گیری اور تشدد کا مادہ زیادہ تھا ہثیم کا طرز عمل اہل اندلس کو ناگوار گزرا اندلس کے مسلمان اور عیسائی دونوں ہثیم سے ناخوش ہوگئے نتیجہ یہ ہوا کہ پرانے تجربہ کے موافق اندلس سے ایک وفد شکایت لےکر افریقہ پہنچا گورنر افریقہ نے اس وفد کی شکایت پر کوئی توجہ نہیں کی اور امیر اندلس کو معزول نہ کیا ،ممکن ہے کہ گورنر افریقہ نہ ہثیم کو اس لیے معزول کرنے کی جرأت نہ کی ہو کہ خود اس کو امیر المؤمنین نے دمشق سے مقرر فرماکر بھیجا تھا بہر حال افریقہ یعنی قیروان میں یہ وفد ناکام رہا تو وہاں سے شام کی طرف روانہ ہوکر دمشق پہنچا اور خلیفہ ہشام بن عبدالملک کے دربار میں حاضر ہوکرامیر اندلس کی شکایت کی،خلیفہ ہشام بن عبدالملک نے محمد بن عبداللہ اشجعی کو اندلس کی طرف روانہ کیا اور یہ حکم دیا کہ اندلس جاکر ہثیم کے افعال واعمال کی تحقیق وتفتیش کرو اور اول اپنے آپ کو بھیس بدل کر چھپائے رہو اور تحقیق حالات میں کسی قسم کی کوتاہی روانہ رکھو اگر عندالتحقیق یہ ثابت ہوجائے کہ واقعی ہثیم خطا کار ہے اوراس کے طرز عمل سے خلافت اسلامیہ اور ملت مسلمہ کو نقصان پہنچ رہا ہے تو فوراً معزول کردو اور خود حکومت اندلس کا چارج لے لو ورنہ ہثیم کو بدستور حکومت اندلس پر قائم چھوڑ کر واپس چلے آؤ۔