انوار اسلام |
س کتاب ک |
زندہ جانوروں کےاجزاء کو کاٹ کر کام میں لایا جاسکتا ہے یا نہیں ؟ زندہ جانور کا کوئی جزء جس میں حِس ہوتی ہے کاٹ کر کام میں لانا درست نہیں ؛جیسے زندہ بکرےکا کان کاٹ کر یا زندہ گھوڑے کا پر َ(یہ ایک سخت چربی ہے جو گھوڑے کے گھٹنے کے پاس ہوتی ہے )کاٹ کر کام میں لایا جائے ۔ ہاں ایسا جزء کاٹ کر کام میں لانا جو غیر ذی حِس ہو جیسے زندہ ہاتھی کا دانت کاٹ لیں یا بکرے کے بال کاٹ لیں تو یہ پاک ہے ۔ اگرحلال جانور کا جزء ہے تو کھانا بھی حلال ہے ، اور اگر غیر ماکول کا جزء ہے تو صرف خارجاً درست ہے ۔ (بہشتی زیور حصہ نہم ص ۱۰۳)