انوار اسلام |
س کتاب ک |
*** عزیز کی وفات رومی فوجوں کے دمشق کی طرف حرکت کرنے کا حال سُن کر عزیز نے ۳۸۵ھ میں خود قاہرہ سے مع فوج دمشق کی جانب کوچ کیا اور رومیوں کے خلاف جہاد کی منادی کرائی، مگر مقام بلبیس میں پہنچ کر بیمار ہوگیا، عجیب اتفاق ہے کہ اس کا باپ بھی جب دمشق کے ارادے سے روانہ ہوا تھا تو اسی مقام پر پہنچ کر مرض الموت میں گرفتار ہوا تھا، غرض عزیز آخر رمضان ۳۸۶ھ میں کئی ماہ بیمار رہ کر فوت ہوا اور اس کا بیٹا ابو منصور باپ کی جگہ تخت نشین ہوا اور حاکم باہر اللہ کا لقب اختیار کیا۔