انوار اسلام |
س کتاب ک |
|
*** حضرت سلمہ بن سلام نام ونسب سلمہ نام، باپ کا نام سلام، مشہور صحابی عبداللہ بن سلام رضی اللہ عنہ کے بھائی تھے (بعض لوگوں نے لکھا ہے کہ ان کے بھتیجے تھے؛ مگرصحیح یہی ہے کہ ان کے بھائی تھے)۔ (اسدالغابہ:۲/۳۳۶) اسلام عبداللہ بن عباسی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ جب سلمہ بن سلام رضی اللہ عنہ اور عبداللہ بن سلام وغیرہ اہلِ کتاب صحابہ رضی اللہ عنہم اجمعین نے اسلام قبول کیا توان کے بارے میں یہ آیت نازل ہوئی۔ يَاأَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا آمِنُوا بِاللَّهِ وَرَسُولِهِ وَالْكِتَابِ الَّذِي نَزَّلَ عَلَى رَسُولِهِ وَالْكِتَابِ الَّذِي أَنْزَلَ مِنْ قَبْلُ۔ (النساء:۱۳۶) ترجمہ: اے ایمان والو! ایمان لاؤ اللہ اور اس کے رسول پراور جوکتاب اس پرنازل کی گئی اور جوکتاب اس سے پہلے اللہ نے نازل کی۔ زندگی کے اور حالات معلوم نہ ہوسکے۔