انوار اسلام |
س کتاب ک |
|
*** حضرت حاطبؓ بن عمرو نام ونسب حاطب نام،والد کا نام معمروتھا، نسب نامہ یہ ہے حاطب بن عمروبن عبدشمس بن عبدودبن نصر بن مالک بن حسل بن عامر بن لوئی،ماں کا نام اسماء تھا۔ اسلام وہجرت آنحضرتﷺ کے ارقم کے گھر میں تشریف لانے کے قبل مشرف باسلام ہوئے،اسلام کے بعد حبشہ کی ہجرت کی،دونوں ہجرتوں کا شرف حاصل کیا،(استیعاب:۱/۱۳۳) پھر وہاں سے مدینہ گئے اوررفاعہ بن عبدلمنذر کے مہمان ہوئے۔ (ابن سعد،جزو۳،ق۱:۲۹۴) غزوات مدینہ آنے کے بعد بدرعظمیٰ میں شریک ہوئے،(اصابہ:۱/۳۱۵) بدر کے بعد احد میں بھی شرکت کا پتہ چلتا ہے، (ابن سعد حوالۂ مذکور) مگر اس کے بعد کے حالات معلوم نہیں۔