انوار اسلام |
س کتاب ک |
|
اللہ تعالیٰ نے جمعہ کوسیدالایام بنایا ہے جمعہ کے دن کی فضیلت یہ ہے کہ یہ دن ہفتہ کے سارے دنوں کا سردار ہے، ایک حدیث میں ہے کہ سب سے بہتر دن جس پرآفتاب طلوع ہوتا ہے، جمعہ کا دن ہے، اس دن حضرت آدم علیہ السلام کی تخلیق ہوئی؛ اسی دن ان کوجنت میں داخل کیا گیا؛ اسی دن ان کوجنت سے نکالا (اور دُنیا میں بھیجا) گیا اور اسی دن قیامت قائم ہوگی، ایک اور حدیث میں ہے کہ اسی دن حضرت آدم علیہ السلام کی توبہ قبول ہوئی اور اسی دن ان کی وفات ہوئی، بہت سی احادیث میں یہ مضمون ہے کہ جمعہ کے دن میں ایک ایسی گھری ہے کہ اس پربندہ مؤمن جودُعا کرے وہ قبول ہوتی ہے، جمعہ کے دن آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم پرکثرت سے درود پڑھنے کا حکم آیا ہے، یہ تمام احادیث مشکوٰۃ شریف میں ہیں، ان کے علاوہ اور بھی بہت سی احادیث میں جمعہ کی فضیلت آئی ہے؛ یوں توہمارے مذہب میں کسی دن کی بھی چھٹی کرنا ضروری نہیں؛ لیکن اگرہفتہ میں ایک دن چھٹی کرنی ہوتوا س کے لیے جمعہ کے دن سے بہتر کوئی دن نہیں؛ کیونکہ یہودی ہفتہ کے دن کومعظم سمجھتے ہیں اور اس دن چھٹی کرتے ہیں، عیسائی اتوار کولائقِ تعظیم جانتے ہیں اور اس دن چھٹی کرتے ہیں اور اللہ تعالیٰ نے ہم مسلمانوں کوجمعہ کے افضل ترین دن کی نعمت عطا فرمائی ہے اور اس کوسیدالایام بنایا ہے، اس لیے یہ دن اس بات کا زیادہ مستحق ہے کہ اس کوعبادت کے لیے مخصوص کردیا جائے اور اس دن عام کاروبار نہ ہو۔ (آپ کے مسائل اور اُن کا حل:۲/۳۹۳، کتب خانہ نعیمیہ، دیوبند)