انوار اسلام |
س کتاب ک |
|
*** جنات کے درمیان فیصلہ امام احمد،بزار ابویعلی اور بیہقی وغیرہم نے بلال بن حارث سے روایت کی ہے کہ ایک مرتبہ نبی کریمﷺ کے ساتھ سفر کررہے تھے مقام عروج میں جب ہمارا پڑاؤ ہوا تو میں آنحضورﷺ کی خدمت میں ملنے گیا دیکھتا ہوں آنحضورﷺ لشکر کے خیمے سے دور جنگل میں اکیلے بیٹھے ہیں میں آپ کے قریب پہنچاتو بڑا شور وشغب میں نے سناایسا معلوم ہوا کہ بہت سے آدمی آپس میں جھگڑرہے ہیں،میں وہیں ٹھہر گیا میں نے سمجھا کہ غیب سے کچھ لوگ آپ کی خدمت میں حاضر ہوئے ہیں ،اچانک آپ خود اپنی جگہ سے اٹھ کر مسکراتے ہوئےہمارےپاس تشریف لائے میں نے شور وہنگامہ کی وجہ پوچھی تو آپ نے فرمایا کہ مسلمان جنات اور کافر جنات کے درمیان جائے قیام کے بارے میں جھگڑا تھا میں نے فیصلہ کردیا کہ مسلمان جنات حبش میں اور کافر جنات غور میں قیام کریں اور ایک دوسرے سے نہ ملیں اس واقعہ کی راوی کثیر بن عبداللہ کا بیان ہے کہ اس کے بعد ہمارے تجربہ میں بات آئی ہے کہ حبش میں اگر کسی کو جن کا اثر ہوتا تو شفا ہوجاتی ہے؛ لیکن غور میں جسے آسیب ہوتا ہے وہ اکثر ہلاک ہوجاتا ہے۔