انوار اسلام |
س کتاب ک |
|
گالی کے عادی کی امامت کا حکم کیا ہے؟ اگر کوئی شخص بات کرتے وقت گالی دیتا ہے اور مقتدیوں کو بھی گالی دیتا اور منافق کہتا ہے تو یہ وصف ہرگز امام کے لئے زیبا نہیں ہے، اس کا منصب جلیل ہے، شانِ امامت کے خلاف ہے، اس کو اصلاح کرنی چاہئے، ورنہ تو وہ امامت سے الگ کئے جانے کے قابل ہوگا۔ تنبیہ:۔ مقتدیوں کے لئے سخت ابتلاء ہوتا ہے جب ان کو ایسے امام ملتے ہیں، حق تعالیٰ کی رحمت ہو تو مقتدیٰ بھی اچھے ہوں۔ (فتاویٰ محمودیہ:۶/۱۶۲،مکتبہ شیخ الاسلام، دیوبند۔ آپ کے مسائل اور اُن کا حل:۲/۲۴۶، کتب خانہ نعیمیہ، دیوبند۔ فتاویٰ دارالعلوم دیوبند:۳/۱۵۷، مکتبہ دارالعلوم دیوبند، یوپی)