انوار اسلام |
س کتاب ک |
|
قضاء نمازکی مختلف صورتیں اوراُن کے مسائل واحکام چھوٹی ہوئی نماز قضاء کرنے کا کیاثبوت ہے ؟ صحیح بخاری میں حضرت انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے رسول اللہ ﷺ کا یہ ارشاد مروی ہے کہ : "جو شخص کوئی نماز پڑھنا بھول جائے تو اس پر لازم ہے کہ جب بھی اسے یاد آئے وہ نماز پڑھے اس کے سواء اس کا کوئی کفارہ نہیں"۔ (صحیح بخاری، کتاب المواقیت، باب نمبر:۳۷، حدیث:۵۹۷) صحیح مسلم میں رسول اللہ ﷺ کا ارشاد ان الفاظ میں مروی ہے: "جب تم میں سے کوئی شخص نماز سے سوجائے یا غفلت کی وجہ سے چھوڑ دے تو جب بھی اُسے یاد آئے وہ نماز پڑھے، کیونکہ اللہ تعالیٰ نے فرمایا ہے کہ اقم الصلوٰۃ لذکری ۔(میری یاد آنے پر نماز قائم کرو)۔ (صحیح مسلم، آخر کتاب المساجد، حدیث :۱۵۶۹) (فتاویٰ عثمانی:۱/۵۲۳، کتب خانہ نعیمیہ، دیوبند۔فتاویٰ دارالعلوم دیوبند:۴/۳۵۰، مکتبہ دارالعلوم دیوبند۔آپ کے مسائل اور اُن کا حل:۲/۳۴۷، کتب خانہ نعیمیہ)