انوار اسلام |
س کتاب ک |
*** بادل گرجے حضرت ابن عمرؓ سے مروی ہے کہ آپ ﷺ جب بجلی کی کڑک اورگرج سنتے تو یہ دعاء پڑھتے۔ اَللّٰھُمَّ لَا تَقْتُلْنَا بِغَضَبِکَ وَلَا تُھْلِکْنَا بِعَذَابِکَ وَعَافِنَا قَبْلَ ذَالِکَ (الدعاء:۳/۱۲۵۹،ترمذی:۲/۱۸۳،حاکم) ترجمہ: اے اللہ اپنے غضب سے ہمیں نہ مار،اپنے عذاب سے ہمیں ہلاک نہ فرما، اس سے قبل ہمیں عافیت عطا فرما۔ حضرت عبداللہ بن زبیرؓ سے مروی ہے کہ جب وہ بجلی کی کڑکی سنتے تو یہ پڑھتے: سُبْحَانَ اللہِ الَّذِیْ یُسَبِّحُ الرَّعْدُ بِحَمْدِہ وَالْمَلَائِکۃ من خِیْفَتِہ (نزل الابرار:۳۰۰،موطا:۳۸۸) حضرت طاؤس بجلی کڑکنے کے وقت یہ کہتے سُبْحَان اللہِ مَنْ سَبَّحْتُ لَہُ (الدعاء:۳/۱۲۶۰)