انوار اسلام |
س کتاب ک |
|
*** آئینہ دیکھنے کی دعا حضرت ابن عباسؓ سے روایت ہے کہ آپ ﷺ جب آئینہ دیکھتے تو یہ دعا فرماتے: اَلْحَمْدُ لِلّٰهِ الَّذِيْ حَسَّنَ خَلْقِيْ وَخُلْقِيْ ، وَزَانَ مِنِّيْ مَا شَانَ مِنْ غَيْرِيْ. (ابن سنی:۱۳۹) ترجمہ:اس اللہ کی جس نے صورت وسیرت کو بہتر بنایا اورمزین کیا جس سے دوسروں کو مزین نہیں کیا۔ حضرت عائشہ ؓ سے روایت ہے کہ آپ ﷺ آئینہ دیکھتے تو یہ فرماتے: اَللّٰھُمَّ حَسَّنْتَ خَلْقِیْ فَحَسِّنْ خُلُقِیْ وَاَوْسَعَ عَلَّی رِزْقِیْ ترجمہ:اے اللہ آپ نے مجھے اچھا پیدا کیا ہے پس میرے اخلاق کو اچھا بنادے اورہمارے رزق کو وسیع بنادے۔ (سیرۃ:۷/۵۴۶) حضرت انس سے مروی ہے کہ آپ یہ دعا آئینہ دیکھتے وقت پڑھتے اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ الَّذِیْ سَوّیٰ خَلْقِیْ فَعَدَلَہُ وَکَرَّمَ صُوْرَۃَ وَجْھِیَ فَحَسِّنْھَا وَجَعَلَنِیْ مِنَ الْمُسْلِمِیْنَ (ابن سنی:۱۳۹،مجمع الزوائد:۱۰/۱۳۹) ترجمہ:تعریف اس خدا کی جس نے پیدا کیا اور معتدل بنایا اورہمارے چہرے کی صورت کو قابل اکرام بنایا اور اسے خوبصورت بنایا اورمسلمان میں شامل کیا۔ حضرت علی کرم اللہ وجہہ سے منقول ہے کہ آپ ﷺ جب چہرہ مبارک آئینہ میں دیکھتے تو یہ دعا پڑھتے۔ اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ اَللّٰھُمَّ کَمَا حَسَّنْتَ خَلْقِیْ فَحَسِّنْ خُلُقِیْ ترجمہ:تعریف اس اللہ کی،اے اللہ جس طرح آپ نے مجھےعمدہ پیدا کیا میرے اخلاق کو بھی عمدہ بنادے۔ (ابن سنی:۱۳۸)