انوار اسلام |
س کتاب ک |
|
نماز میں چادر کندھے سے گرجائے تو اس کو کندھے پر ڈال سکتے ہیں یا نہیں؟ نماز میں اگر چادر یا رزائی یا دوپٹہ بائیں کندھے سے گرجائے تو اس کو کندھے پر ڈال لینا چاہئے، کپڑے کا لٹکنا نماز میں تشویش کا باعث ہے اور خلل کے ازالہ کے لئے ایک یا دو ہاتھ ہلانا جائز ہے، نیز کپڑا سدل میں داخل ہونے کی وجہ سے مکروہ ہے اور مکروہ کی اصلاح عملِ قلیل کے ذریعہ مندوب ہے۔ (احسن الفتاویٰ:۳/۴۳۶، زکریا بکڈپو، دیوبند)