انوار اسلام |
س کتاب ک |
*** امام صاحب ؒ کی ثقاہت حضرت امام ثقہ ہیں اور حفظ وضبط اور دیانت وامانت کے کسی پہلو سے مجروح نہیں؛ مگرافسوس کہ آپ کے بعض معاصرین نے آپ پر بھی جرح کردی، امام ابوحاتم رازیؒ کے نام سے کون واقف نہیں، آپ نے اس موضوع پر ایک مستقل کتاب ــــ لکھی ہے، نام خود اپنے کام کی خبر دے رہا ہے، ائمہ کبار کے حق میں اس قسم کی جرحوں کا کوئی اعتبار نہیں، حضرت امام ابوحنیفہؒ پر جرح نہیں ہوئی؟ کیا ابن ابی ذئب نے حضرت امام مالکؒ پر جرح نہیں کی، امام جرح وتعدیل امام یحییٰ بن معین نے کیا حضرت امام شافعیؒ پر جرح نہیں کی؟، کیا آپ نے محدثین کا یہ اصول نہیں پڑھا کہ معاصر کی جرح چنداں لائقِ اعتبار نہیں ہوتی؛ سوحضرت امام بخاریؒ کے بارے میں کسی محدث کی جرح ہرگز لائق پذیرائی نہیں ہے۔