انوار اسلام |
س کتاب ک |
|
*** (۹)المستخرج دوسرے محدثین کے جمع کردہ مجموعہ حدیث کواپنی سندوں سے دریافت کرنا اور اس کے مطابق انہیں روایت کرنا تالیف حدیث کی ایک نئی محنت ہے، یہ عمل استخراج کہلاتا ہے، حافظ ابوعوانہ (۳۱۶ھ) نے صحیح مسلم پر مستخرج لکھی، اسی کا نام مسند ابی عوانہ ہے، جوحیدرآباد سے چھپ چکی ہے؛ اِسی طرح اس عنوان اور طرز پر مستخرج ابنِ رجاء الاسفرائنی (۲۸۶ھ)مستخرج ابن حمدان (۳۲۱ھ) لکھی گئی، المنتقی لابن الجارود (۳۰۷ھ) صحیح ابنِ خزیمہ پر استخراج کی گئی ہے۔