انوار اسلام |
س کتاب ک |
*** حضرت عبداللہ بن محمد بن عبداللہ رازیؒ (۱)آپ سے دریافت کیا گیا کہ یہ کیا بات ہے کہ لوگ اپنے عیوب کو جانتے ہیں پھر بھی اس کو محبوب رکھتے ہیں ، نہ اس کو چھوڑتے ہیں اور نہ طریق ِ صواب اختیار کرتے ہیں ؟ تو فرمایا یہ اس لئے کہ لوگ علم پر عمل کرنے کے بجائے اس پر ناز کرنے لگے ، اور ظاہری بحثوں میں ایسا مشغول ہوئے کہ باطن سے متعلق بحثوں کو ترک ہی کردیا ، تو پھر اللہ تعالیٰ نے بھی صواب و درست راستہ کے دیکھنے سے ان کے دلوں کو اندھا بنادیااور عبادت سے ان کے اعضاء کو روک دیا ۔