انوار اسلام |
س کتاب ک |
|
ایامِ عادت سے زیادہ خون آئے توبیوی سے قربت درست ہے؟ اگر ایام عادت سے بڑھ جائیں لیکن ابھی دس دن نہ پورے ہوئے ہوں، تو یہ زیادہ ایام بھی حیض ہی کے ہیں؛ اگرخون آتے ہوئے عورت غسل کرلے پھربھی اس حالت میں اس سے تعلق قائم کرنا درست نہیں؛ اگر ایام عادت سے کم میں خون بند ہوجائے اور عورت غسل کرلے تو فقہاء نے لکھا ہے کہ زمانۂ عادت پوری ہونے تک احتیاط کے پہلو پرعمل کرے، یعنی نماز ادا کرے، روزہ رکھے؛ لیکن میاں بیوی کے تعلق سے اجتناب برتے، جب ایامِ عادت پورے ہوجائیں تواب میاں بیوی کے تعلق میں کوئی کراہت نہیں۔ (کتاب الفتاویٰ:۲/۹۷،کتب خانہ نعیمیہ، دیوبند۔ فتاویٰ دارالعلوم دیوبند:۱/۲۸۴، مکتبہ دارالعلوم دیوبند، یوپی)